جمعه, جنوري 24, 2025
Homeخبریںانڈیاسے فضائی حملے کے پیش نظرCAAنےفضائی حدود کومزید1دن کیلئے بند کردی

انڈیاسے فضائی حملے کے پیش نظرCAAنےفضائی حدود کومزید1دن کیلئے بند کردی

کراچی(ہمگام نیوزڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے پاکستان کے فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید 1 دن کا اضافہ کر دیا ہے۔
CAA کے نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 9 مارچ دوپہر 3 بجے تک بند رہیں گی جب کہ شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے فلائٹ آپریشن کی اجازت برقرار ہے۔
نوٹم میں بتایا گیا کہ رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جب کہ گلگت، سکھر اور مشرقی ائیر پورٹس کو مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا ہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے جس کے تحت چترال، ملتان، کراچی، فیصل آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر 15 مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر فضائی حدود کو بند کرکے پاکستان بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز