چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںانڈیانے مزید10ہزار فوجی کشمیر بیھج دیئے

انڈیانے مزید10ہزار فوجی کشمیر بیھج دیئے

سرینگر (ہمگام نیوزڈیسک)انڈیا پلوامہ خودکش حملے کے بعد سے مزید 10 ہزار فوجیکشمیر پہنچا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق انڈین میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ جنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انڈین انتظامیہ نے کشمیر کے تمام میڈیکل کالجز کے عملے کی تعطیلات تک منسوخ کر دی ہیں۔
انڈیا کی انتظامیہ نے کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی ہے۔ دوسری جانب انڈین فوج نے کشمیر کے سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ کشمیر میں سرحدی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے دکانداروں کو تمام اناج آج تک فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

دکانداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کل سے اپنی دکانیں تاحکم ثانی تک بند کر دیں۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے انڈیا نے اپنے مزید فوجی دستے کشمیر پہنچا دئیے گئے ہیں۔تجزیہ کاروں اور عالمی رہنما انڈیا کی طرف سے ایک بڑے حملے کا خدشہ بیان کرہے ہیں۔مزید یہ کہ انڈیا کی طرف سے حملے کے خطرے کی پیش نظر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے آج ہی اپنے طے شدہ دورہ جاپان منسوخ کردیا۔وزیرخارجہ نے آج علی الصبح جاپان روانہ ہونا تھا۔وزیرخارجہ نے 24 سے 27 فروری تک جاپان کا اہم دورہ کرنا تھا۔دورے میں شاہ محمودقریشی کی جاپانی وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقات طے تھی۔قابض پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق جاپان دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جبکہ دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے وزیر خارجہ کی یکم مارچ کو ابو ظہبی میں ملاقات ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (OIC) نے غیر متوقع اقدام کرتے ہوئے انڈیا کو بھی اپنے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے مدعو کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز