سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںانڈیا حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی...

انڈیا حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے:وزیردفاع

نیودہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان اور میڈیا سے گفتگو میں انڈیا کی ایٹمی ہتھیاروں کے پہلے استعمال کی پالیسی میں تبدیلی کا واضع اشارہ دے دیا۔راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی طرف اشارتا خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اب تک ایٹم بم کے ’نو فرسٹ یوز‘ کی پالیسی پر قائم رہا ہے، مستقبل میں کیا ہوگا؟ اس بات کا انحصار حالات پر ہے۔انڈین وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو پاکستان میں تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔جبکہ آج ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستانی بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین بری فوج اور فضائیہ کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اس حکم کا مقصد پاکستان کیخلاف کسی قسم کے حملہ کی تیاری ہو سکتا ہے۔ جبکہ ان مخدوش حالات کے پیش نظر پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی اس خدشے کا اظہار کر چکے ہیں اور پاکستان کی فوج کو بھی مکمل طور پر الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

جبکہ سرحد پر کئی دنوں سے مسلسل کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس میں گزشتہ روز پاکستان کے 4 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔جن کی پاکستانی فوج نے خود تصدیق کی تھی۔مختلف سیاسی و صحافتی تجزیہ کاروں نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے سرحد پر پاکستانی فوج پر سخت دباو ہے۔اور فوجی روز مررہے ہیں،لیکن پبلک سے چھپانے کیلئے ایسے خبروں کو آئی ایس پی آر کی جانب سے میڈیا میں دبایا جارہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز