جمعه, اپریل 25, 2025
Homeخبریںانڈیا کی اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سےحملہ کےبعد،پاکستان نے فوجی دستوں کی...

انڈیا کی اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سےحملہ کےبعد،پاکستان نے فوجی دستوں کی تعیناتی میں اضافہ کردیا

راولپنڈی (ہمگام نیوز) ہمگام مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹ کے مطابق انڈیا پاکستان سرحد پر کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستانی فوج نے مزید دستوں کے تعینات کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ باڈر اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں واضع اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکی فوج اور بھارتی فوج کے درمیان باڈر پر کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔جسے پاکستانی میڈیا میں داخلی خراب سیاسی و گھمبیر معاشی صورتحال کے پیش نظر دبایا جارہا ہے۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران انڈیا سرحد پر ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوج کے 4 فوجی اہلکار جہنم واصل ہوئے تھے ۔ جھڑپوں کے دوران کئی دوسرے عام شہریوں کے بھی نشانہ بن کر جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

واضع رہے گزشتہ روز انڈیا کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا۔ ان تمام صورتحال میں پاکستان کے ڈی جی ایم او کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی ایم او نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاکی فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔ سرحد پر پاک فوج کے دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 5 اگست کو کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مسلسل اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک روایتی جنگ چھڑنے کی واضع امکانات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز