شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںانڈین آرمی کاحملہ: 7پاکستانی ہلاک 46 زخمی

انڈین آرمی کاحملہ: 7پاکستانی ہلاک 46 زخمی

دہلی(ہمگام نیوز)  پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جمعے کو سیالکوٹ سیکٹر کی ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ میں چھ عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فائرنگ میں ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے چارواہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ اور مارٹر گولے داغے گئے جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 46 شہری زخمی ہوئے ہیں۔آیی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائرنگ اور شیلنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور کارروائی کی ہے۔بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں چار واہ سیکٹر کے دیہات سچیت گڑھ، کندن پور اور دھمالہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔شدید زخمی ہونے والے 46 عام شہریوں میں سے 22 خواتین ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں اور ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر امن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ فائر بندی کے سنہ 2003 کے سمجھوتے پر عمل کیا جائے۔بھارت میں نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے اور حال ہی میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس میں ایک دوسرے سے ملاقات کی اور بات چیت دوبارہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئیں۔اس سے قبل پاکستان نے 17 اگست کو کوٹلی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی نائب ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک نے دفتر خارجہ میں طلب کر کے بھارتی فوجیوں کی جانب سے کوٹلی کے مقام پر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔یاد رہے کہ پاکستانی رینجرز اور بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کے سربراہوں کے درمیان ستمبر میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ملاقات ہونی ہے۔یہ ملاقات ڈی جی رینجرز اور آئی جی بی ایس ایف کے درمیان ہو گی۔دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے بی بی سی کے نامہ نگار ریاض مسرور نے بتایا کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی گولہ باری میں ایک عام شہری کی موت ہوگئی اور 10 لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز