نیودہلی(ہمگام نیوز ڈیسک)انڈین میڈیا کے مطابق انڈین فضائیہ نے پاکستان انڈیا سرحد راجھستان،بکانیر سیکٹر کے قریب سخوئی جیٹ30 طیاروں کی مدد سے پاکستان آرمی کے زیر استعمال جاسوس ڈرون طیارے کو سرحد کے قریب میزائلوں سے آج بروز سوموار 11بج کر 30 منٹ کو اس وقت نشانہ بنا کرتباہ کیا جب انڈین ریڈار اسٹیشن سے دشمن ڈرون کی نشاندہی کی گئی تھی۔انڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 دنوں میں انڈیا کی طرف بیجھے گئے پاکستان کی یہ دوسری بار کی کوشش تھی۔انھوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پاکستان کی طرف سے ایسی ہی ناکام کوشش 27 فروری کو بھی ہوا تھا۔جسے ہماری فضائیہ نے گجرات،کچ میں حملہ کرکے ناکام بنادیا تھا۔ جبکہ سوشل میڈیا میں بہاولپور پر حملے کی بھی اطلاعات ہے اور خبروں کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے صحرائے چولستان کے علاقے میں گولہ باری کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔تاہم اس وقت یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ گولہ باری کی صورت میں کیا گیا ہے یا یہ فضائی حملے کی کوشش تھی۔تاہم بھارتی فوج کی جانب سے تاحال پاکستان کے مختلف سرحدی محاذوں پر حملہ کی صورت میں دباو جاری رکھا گیا ہے۔