سرینگر(ہمگام نیوزڈیسک) ہندوستانی فوج کے سربراہ پاکستان سے کشیدہ صورتحال بارے جموں و کشمیر میں اگلے مورچوں کا دورہ ، جنرل بپن روات نے فوجیوں کو کسی بھی قسم کے حالات سے نبٹنے کے لیے تیار رہنے کا اشارہ دے دیا۔انڈین میڈیا کے مطابق انڈین فوج کے سربراہ جنرل بپن نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور راجستھان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔
بھارتی آرمی چیف نے بھارتی افواج کی کار کردگی کا معائنہ کیا۔ بھارتی فوج کے سربراہ نے اپنی فوج کو جنگی حالات سے نبٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا اور اپنی فضائیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔