نیودہلی(ہمگام نیوزڈیسک) ہندوستان کی نیوی فوج کے ترجمان نے ٹوئیٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان پر حملے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق انڈین نیوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انڈین نیوی کے جہاز کسی بھی وقت کسی بھی جگہ حملہ کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی صحافی صابر شاکر کے مطابق بھارت SU30 جنگی طیاروں کے ذریعے براہموس میزائل داغنا چاہتا ہے۔ان کے دعوے کے مطابق انڈیا انٹرنیشنل ائرلائن کے روپ میں انٹرنیشنل فضائی روٹ استعمال کرسکتا ہے، جس میں انڈین فضائیہ کا ٹارگٹ ٹرانسپورٹ یا مسافر جہاز ہوسکتے ہیں۔


