دبئی(ہمگام نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے انڈین ٹیم پر بے جا اور بچگانہ اعتراض کے جواب میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین ٹیم نے میچ کے دوران فوجی ٹوپیاں پہننے کی اجازت طلب کی تھی۔ انٹر نیشل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم نے فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے کی جازت پہلے ہی سے طلب کر لی تھی، فوجی ٹوپیاں پہننے کا مقصد پلوامہ میں شہید ہونے والے انڈین فوجیوں کے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔
یاد رہے کہ رانچی میں بھارت آسٹریلیا میچ میں انڈیا کی ٹیم نے اپنے فوج کی ٹوپیاں پہن کر کرکٹ میچ کھیلا تھا جس پر پاکستان کی طرف سے بے جا کافی تنقید کی گئی تھی کہ یہ آئی سی سی کے اصولوں کے مخالف ہے کیونکہ گزشتہ دنوں ایک مسلمان کھلاڑی نے فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہاتھ میں بینڈ پہناتھا جو آئی سی سی نے اتروا دیا تھا ۔ پاکستان نے بھی انڈین فوج کے اس عمل پر تنقید کی تھی اور پی سی بی نے باقاعدہ آفیشلی سطح پر اس معاملے پر آئی سی سی کو انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی تھی۔
اب انٹر نیشل کرکٹ کونسل نے اس معاملے پر وضاحت دی ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹیم کو فوجی ٹوپیاں پہنانے کی اجازت پہلے ہی سے طلب کرلی تھی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ انڈیا نے فوجی ٹوپیاں پہننے کا جواز پیش کیا تھا کہ یہ ٹوپیاں پلوامہ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے اہلِ خانہ کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ہیں۔ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں اپنے کپتان کی طرف سے دی جانے والی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں جو کہ فوجی وردی سے مشابہ تھیں اور ان پر انڈین کرلٹ بورڈ کا لوگو بنا ہوا تھا۔ICC کے اس فیصلے سے پاکستان کو سخت خفت و شرمندگی کا سامنا ہوگا۔