سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںاوتھل : بارودی مواد پھٹنے سے 13سالہ بچہ شدید زخمی

اوتھل : بارودی مواد پھٹنے سے 13سالہ بچہ شدید زخمی

اوتھل(ہمگام نیوز) اوتھل کے نواحی علاقے میں بارودی مواد پھٹنے سے 13سالہ بچہ شدید زخمی،بچہ زخمی حالت میں کراچی منتقل،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل کے نواحی علاقے زیروپوائنٹ کے قریب ایک تیرہ سالہ بچہ اخترولد محمد امین بکریاں چرارہاتھاکہ اسے ایک بوتل نما بارودی مواد مل گیاجس سے وہ کھیل رہاتھاکہ اچانک بارودی مواد پھٹ گیا جس چرواہا شدید زخمی ہوگیااور اسے کے کپڑے بھی پھٹ گئے واقعے کے بعد زخمی بچے کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے کراچی منتقل کردیا گیاتاہم یہ معلوم نہ ہوسکاکہ اس علاقے میں بارودی مواد کہاں سے آیا اس حوالے سے اوتھل پولیس اور لیویز فورس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز