یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںاوتھل : طلبہ کے درمیان تنازعے کا ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے...

اوتھل : طلبہ کے درمیان تنازعے کا ذمہ دار یونیورسٹی انتظامیہ ہے بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز اوتھل یونیورسٹی میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اس کی مکمل چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ یونیورسٹی انتطامیہ ایک مخصوص اور بلوچ طلبہ دشمن منصوبے کے تحت ہی اس طرح کی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی وجہ سے بلوچ طلبا آپس میں دست و گریبان ہورہے ہیں ، طلبا ایکشن کمیٹی بحیثیت ایک نمائندہ طلبا تنظیم کے بلوچستان کے تمام دیگر طلبا تنظیموں کے ساتھ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ایک مثبت اور تعلیمی ماحول بنانے کی خاطر کوشاں ہے اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ تمام طلبا تنظیمیں اپنی تعلیمی اور قومی ذمہ دارویوں کا احساس کرتے ہوئے اور کسی کے بھی ہاتھ استعمال نہ ہوتے ہوئے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ، ساتھ ہی بلوچ طلبا ایکشن کمیٹی بلوچستان کے گورنر ، زویر اعلی اور دیگر ذمہ داروں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اوتھل یونیورسٹی انتظامیہ کی تعلیم دشمن اقدامات کا نوٹس لیں تاکہ بلوچستان کا یہ تعلیمی ادارہ کسی بھی طرح سے تباہی کے دھانے نہ پہنچ جائے۔ کیونکہ ایسے بہت سے عناصر اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ بلوچستان میں تعلیمی ماحول کو پراگندہ کرکے تعلیمی اداروں کو برباد کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز