اوتھل (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ اوتھل کے علاقے کھانٹا پُل کے قریب عورت کا برقع پھنس جانے کے نتیجے میں عورت جان بحق بچہ زخمی ہوگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گل حسن خاصخیلی اپنے بیوی بچے کے ساتھ موٹر سائکل پر حب سے بیلہ جارہا تھا کھانٹا پُل کے قریب قوم شاہراہ پر بیوی کی برقع ٹائر میں پھنس گئی جس کے سبب بیوی شدید زخمی ہوئے جسے اوتھل اسپتال منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئیں جبکہ بچہ شدید زخمی حالت میں میں اسپتال داخل ہے.