اوتھل(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اوتھل کے تفریحی مقام پر کھرڑی ندی میں ایک نوجوان گہرے پانی میں ڈوپ کر جانبحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ایلیمنٹری ایجوکیشن اوتھل کے طالب علم فہد علی ولد جاوید سکنہ کچھا کالونی اوتھل اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے گئے جہاں نہاتے وقت گہری پانی میں ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔
زرائع کے مطابق لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔


