Homeخبریںاورماڑہ: پانی قلت کے خلاف بلوچ خواتین کا احتجاج

اورماڑہ: پانی قلت کے خلاف بلوچ خواتین کا احتجاج

گوادر(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ میں پانی بحران سے تنگ آکر بلوچ خواتین مجبور ہوکر قابض پاکستان کے بے حس انتظامی محکموں کے اعلی اختیار داروں اور شہری حقوق دینے کے دعویدار پارلیمانی سیاسدانوں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے چادر چار دیواری سے نکل کر آج جونا لین کے رہائشی خواتین نے روڑ پر دھرنا دیکر پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج کیا ـ

زرائع کے مطابق خواتین نے دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان سے پانی بحران جاری ہے جو اب شدید صورتحال اختیار کرچکا ہے ـ جونا لین کے مکین بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں لیکن کسی کے کان تک جوں نہیں رینگتی ـ

جبکہ علاقہ مکینوں نے کٹھ پتھلی وزیر اعلی بلوچستان اور ایم پی اے گوادر اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں جلد پانی فراہم کی جائے ـ

Exit mobile version