اوستہ محمد (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سٹی تھانہ کے حدود میں بلیدی اور جکھرانی قبائل میں فائرنگ مال مویشی زخمی پولیس موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کیا حملہ آور سندھ سے آئے ہوئے تھے پولیس ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے سٹی تھانہ کے حدود سیف اللہ کنال کے قریب بخشل عرف بخشو جکھرانی پر بلیدی اقوام کے مسلح افراد نے حملہ کر کے فائرنگ کر دی فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک رہا۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او غلام سرور مینگل بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر فائر سیز کروایا جبکہ حملہ آور بقول پولیس کہ سندھ کے جانب فرار ہو گئے جبکہ بتایا جاتا ہے کہ کچھ مال مویشی بکریاں اور بھینس گولی لگنے سے زخمی ہوئے ۔جھگڑے کی وجہ سیاہ کاری کا مسئلہ بتایا جاتا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔