اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد دادو کے علاقے فیض آباد کے مقام پر رند برادری نے جو گنداخہ روڈ کو زبردستی کٹ لگایا اسے فوری بند کرکے زمینی راسطہ بحال کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اوستہ محمد دادو بند پر کٹ لگادے گئے اس سے گنداخہ جعفر آباد جمالی باغ ہیڈ سبی جدید جنگ دوست باغ ٹیل اور کئی سینکڑوں گوٹھ اوستہ شہر سے کٹ گئے علاقہ مکین غزائی اجناس خوراک علاج معالجے سمیت تمام ضروریات زندگی سے محروم ہوگئے گنداخہ شہر میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر پر کڑی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ وہ باثر وڈیروں کا خدمت گزار بنے ہوئے ہیں عوام سے ان کو کوئی سروکار نہیں ہے اس ڈی سی سے کوئی امید کی توقع نہیں ہے اس کے فوری تبادلہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں ضلع دادو میں جوہی بیراج کوکاری موری کے مقام پر کٹ لگادیاگیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق بیراج میں کٹ کے بعد سیلابی پانی جوہی کی طرف بڑھ رہاہے اور جوہی شہر کے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ عین نارا ویلی ڈرین میں تین مختلف مقامات پر شگاف ڈال دے گئے اور تینوں شگافوں سے نکلنے والا سیکابی ریلا تیزی کے ساتھ جوہی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ شگافوں کے باعث 65 سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں تینوں شگاف چھپر جمالی کلھوڑو اور خیرمحمد لغاری لگائے گئے سیم نالے کو چھپر جمالی کے مقام پر پڑنے والا شگاف 800 فٹ چوڑا ہوگیا اور گاؤں خیرمحمد لغاری اور کلھوڑو کے مقام پر پڑنے والے شگاف 200 فٹ چوڑے ہوگئے۔ سیم نالوں کے شگافوں کا سیلابی ریلا بارش کے کھڑے پانی میں شامل ہونے سے دباؤ کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے,اور جوہی شہر کے حفاظتی رنگ بند کی کمزور ہونے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا زرائع کے مطابق میڑ خیر پورنا تھن شاہ کی فصلیں پچانے کیلئے کٹ لگائے گئے ہیں۔ اور متاثرہ دیہات سے آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔