پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںاوستہ محمد: دو گروہوں میں تصادم، 8 افراد جانبحق

اوستہ محمد: دو گروہوں میں تصادم، 8 افراد جانبحق

اوستہ محمد (ہمگام نیوز)بلوچستان اور سندھ کے سرحدی پٹی پر 2 گروہوں میں تصادم ایک بچے سمیت8 افراد جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے قریب گوٹھ لیاقت رند میں دو قبیلوں میں زمین کے تنازعے پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں8 افراد غلام علی ، مراد علی، گل جان،امیر بخش، معشوق علی،عبدالمجید وغیرہ ہلاک ہو گئے جبکہ پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لے لیا واقع کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے حالات کو کنٹرول کیا لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز