پنجشنبه, اپریل 24, 2025
Homeخبریںاوستہ محمد میں سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی کو...

اوستہ محمد میں سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا

اوستہ محمد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سٹی تھانہ کے حدود میں سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا ہے.اور مبینہ آشنہ کو سبی میں قتل کیا جس کا نام یاسین جتوئی تھا

پولیس نے باپ کو اسلحہ سمیت قتل سمیت گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق سٹی تھانہ کے حدود گوٹھ علی احمد رند میں ملزم دودا خان جتوئی نے اپنی بیٹی 20 سالہ مسماۃ (ع) کو سیاہ کاری کے الزام میں ٹی ٹی سپٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او یاسین جمالی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا ہے.

زرائع کے مطابق سیا کاری کے الزام میں مبینہ آشنا یاسین جتوئی کو لڑکی کے والد نے سبی میں جاکر قتل کیا اس کے بعد واپسی پر اپنی 20 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز