اوستہ محمد (ہمگام نیوز) اوستہ محمد کے علاقے بشیر آباد کے رہائشی احسان علی ڈومکی کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
میڈیا زرائع کے مطابق واقع لاجواب موڑ اوستہ محمد میں پیش آیا ۔
ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
علاقائی لوگوں کے مطابق قاتلوں کا تعلق مگسی قبائل سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ کے حدود میں تین موٹر سائیکل سواروں نے لاجواب موڈ کے مقام پر احسان علی ڈومکی پر اس وقت فائرنگ کیا جب وہ اپنی کار میں سوار تھا موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے احسان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عبدالغنی پٹھان موقع پر پہنچ اور نعش اسپتال پہنچا دیا۔