اوسلو (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق ناروے کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین روزہ اجلاس کا مقصد طالبان کو تسلیم کرنا نہیں ہے، بلکہ اس کانفرنس کا مقصد افغانستان میں انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کو فروغ دینا ہے ـ
معلومات کے مطابق افغان وفد کی ناروے پہنچتے ہی وہاں پر موجود طالبان مخالف تحریک جسے مقامی طور پر ” جبھہ مقاومت” کہا جاتا ہے کے ارکان نے مظاہرہ کیا اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرے ـ
یاد رہے کہ یہ کانفرنس طالبان حکومت کے بننے کے پانچ ماہ بعد منعقد ہورہی ہے جبکہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے ـ


