اویس احمد ولد علی نواز کو بازیاب کیا جائے. لواحقین
کوئٹہ( ہمگام نیوز ) 16 فروری 2016 کو سبزل روڑ عبدالباقی اسٹریٹ سے لاپتہ کئے گئے اویس علی نواز کے لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ اویس احمد ولد علی نواز کو بحفاظت بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب لواحقین نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے تنظیم کو تفصیلات بھی دے دیں ہیں.