روم(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اٹلی کے قصبے روم میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور ایک معمر شخص کو ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شہر روم کے قصبے میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 2 بچوں اور معمر شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاہے تاہم بعد میں پولیس نے حملہ آور کی لاش بھی قریبی عمارت سے برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور عمارت میں گھس گیا تھا، جیسی ہی پولیس نے دروازہ توڑکر اندر گھسنے کی کوشش کی حملہ آور نے خود کو گولی مارلی پولیس نے مزید کہا کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


