Homeخبریںاٹھائیس مئی :بلوچستان سمیت لندن، کینیڈا، سویڈ ن جر منی ناروے اور...

اٹھائیس مئی :بلوچستان سمیت لندن، کینیڈا، سویڈ ن جر منی ناروے اور شمالی کوریا میں احتجاجی مظاہرے ہونگے

کوئٹہ( ہمگام نامہ نگار) حیربیار مری اور اس کے ہم فکر سیاسی دوستوں کی جانب سے اعلان کردہ پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے خلاف مہم کے دوسرے مرحلے میں 28 مئی بلوچستان سمیت برطانیہ ، کینیڈا،سویڈن، جرمنی ناروے، شمالی کوریا میں احتجاجی مظاہرے ہوں ، مظاہرے کے منتظمین نے بلوچستان سمیت پوری میں تمام بلوچوں اور انسانی حقوق کے علمبرادروں سے اپیل کی وہ پاکستان کے بلوچ سرزمین پہ ہونے والے ایٹمی دھماکوں ، اور کے تباہ کن اثرات اور ساتھ ہی بلوچستان میں بڑے پیمانے پہ ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں ، واضح رہیں کہ حیربیار مری و اس کے ہم فکر دوستوں کی جانب سے اعلان کردہ احتجاجی مہم کے پہلے مرحلے میں جرمنی ، کینڈا، سویڈن اور لندن میں مظاہرے کئے گئے ،اس کے علاوہ ان احتجاجی مظاہروں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر #NoToPakistaniNukes اور #28MayBlackDay کے ہیش ٹیگوں کا استعمال کرتے ہوئے مہم بھی چلائی جائیگی جس میں بلوچ سرزمین پر پاکستان کے جوہری تجربوں کے منفی اثرات کے بابت آگاہی پھیلائی جائیگی ۔ اس موقع پر بلوچ قومی رہنما حیربیار مری نے تمام بلوچ اور آزادی دوست کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف اس مہم میں اندرون بلوچستان اور بیرون ممالک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ قوم اپنے سر زمین کو کسی قسم کے وسیع پیمانے پر تباہی مچانے والے ہتھیاروں کے تجربوں کیلئے استعمال ہونے سے انکار کرتی ہے اور ایسے کسی بھی کوشش کو مسترد کرتی ہے ۔یہ مہم وسیع پیمانوں پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں اور بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن و انسانی حقو ق کے سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ہے ۔
اس موقع پر مندرجہ ذیل مطالبات کئے گئے ہیں
(الف) بلوچستان میں پاکستان کے جوہری سرگرمیوں کو فالفور روکا جائے ۔(ب) غیر جانبدار سائنسدانوں ، عالمی اداروں اور میڈیا کو اجازت دی جائے کے وہ پاکستان کے ایٹمی تجربات کے بلوچستان پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا مطالعہ کریں تفصیلات سامنے لائیں۔(ج) بلوچستان میں جاری فوجی آپریشن کو فوری طور پر روکا جائے اور بلوچ سر زمین سے پاکستان کے تمام کیمیائی ہتھیاروں ، ٹھکانوں اور فضلاجات کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں مٹا کر صاف کیا جائے ۔(د) یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ تمام جمہوریت پسند اقوام عالم ، انسانی حقوق کے علمبردار تنظیمیں اور اقوام متحدہ ایک غیر جانبدار فیکٹ فائنڈنگ ٹیم تشکیل دیکر بلوچستان بھیجیں، جو بلوچستان میں ہونے والے جبری گمشدیوں ، مارو اور پھینکو پالیسی اور اجتماعی قبروں کا نشانہ بننے والوں کے بارے میں تحقیقات کریں ۔

Exit mobile version