کوئٹہ (ہمگام نیوز) 11 سال سے جبری اغواء ہونے والے کبیر، مشتاق و عطا اللہ کے لواحقین کے مطابق اپنے پیاروں کی جبری اغواء کی وجہ سے ہم پچھلے 11 سالوں سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
لواحقین کے مطابق 27 مارچ 2009 کو قابض پاکستانی فوج مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے کبیر بلوچ، مشتاق اور عطا اللہ کو جبری طور پر اغواء کیا تھا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم پچھلے 11 سالوں سے اپنے پیاروں کی جبری اغواء کی وجہ سے ذہنی اذیت کا شکار ہیں، 11 سال گزرنے کے بعد بھی ہمیں اس اسلامی ملک میں انصاف نہیں مل سکا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم اس ملک سے انصاف چاہتے ہیں اور حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ انصاف میں دیر کرنا ظلم ہی کے مترادف ہے۔