Homeخبریںاپنے 8فوجیوں کی ہلاکت کے بدلے کردجنگجووں کا خاتمہ کردینگے:ترک صدر

اپنے 8فوجیوں کی ہلاکت کے بدلے کردجنگجووں کا خاتمہ کردینگے:ترک صدر

انقرہ (ہمگام نیوز ڈیسک ) گزشتہ ہفتے بدھ کے روز ترکی کے جنوب مشرقی صوبے باتمان میں سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے ترکی کے آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ انقرہ کے مطابق یہ حملہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے جنگجوؤں نے کیا تھا۔ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے وہ عراقی علاقوں سنجار اور قندیل میں موجود کرد عسکریت پسندوں کو ’ختم‘ کر دینگے۔اس حملے کے بعد ترک فوج نے پی کے کے سے تعلق کے شبے میں 137 کرد شہریوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔ کردستان ورکرز پارٹی کو ترکی کے علاوہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ اس تنظیم کے مسلح جنگجو سن 1980 کی دہائی سے ترکی کے خلاف برسرپیکار چلے آرہے ہیں۔

Exit mobile version