دوشنبه, مارچ 16, 2026
Homeخبریںاگر لبنان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوا تو سیاست دانوں پر...

اگر لبنان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوا تو سیاست دانوں پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں: یورپی یونین

برسلز (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان میں سیاسی بحران حل نہیں ہوا تو سیاست دانوں پر پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزیف بوریل نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران لبنانی دارالحکومت بیروت میں صدر میشل عون سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ تمام سیاست دان جو سیاسی بحران کا باعث بن رہے ہیں، ان پر یورپی یونین پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔ اس سے قبل لبنانی میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فرانس نے یورپی یونین میں ایک مسودہ جمع کرایا ہے، جس کے تحت متعدد لبنانی سیاست دانوں کی یورپی یونین میں داخلے پر پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز