جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںایرانشہر،قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون زخمی

ایرانشہر،قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک بلوچ خاتون زخمی

ایرانشہر( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں قابض ایرانی پولیس کی فائرنگ سے ایک روزہ دار بلوچ خاتون زخمی ہوگئے ـ مقامی ذرائع کے مطابق ایرانشہر کے ایک مصروف ترین بازار میں ایرانی قابض پولیس نے یکدم فائرنگ کھول کر اپنی بلوچ دشمنی ایک بار بھر ثابت کردی جس کی زد میں آکر ایک بلوچ خاتون زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق چار بجے کے قریب لوگ ایرانشہر میں ایک مصروف ترین بازار میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں افطاری کیلئے خرید و فروخت میں مصروف تھے کہ اچانک فائرنگ کی آواز شروع ہوگئی معلوم کرنے پر پتا چلا لوگوں کی ہجوم میں پولیس نے فائرنگ کرکے ایک عام شہری بلوچ خاتون کی پیروں پر گولی مار کر انھیں دانستہ طور زخمی کرکے لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کی ۔تاہم خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمی بلوچ خاتون کو اٹھا کر قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ـ
مغربی مقبوضہ بلوچستان میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مظلوم و محکوم بلوچوں کی آواز کو دنیا کے سامنے لانے والے کارکنوں کا کہنا ہے ہے گزشتہ چار سالوں کے دوران مغربی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں ایرانی قابض فورسز، آرمی، نامنہاد پاسداران انقلاب اور پولیس کی جارحانہ فائرنگ سے تقریباً 180 کے قریب بلوچ خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان شہید و زخمی ہوچکے ہیں تاہم ایرانی قابض فورسز کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ ہر روز اسی طرح سے جاری ہے ـ گزشتہ چار سالوں سے ایرانی ریاستی بربریت سے مظلوم و محکوم بلوچ قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اگر اسی طرح برقرار رہی تو بلوچستان میں ایک بڑی انسانی المیہ جنم لے گا جو کہ اس پورے خطے کو متاثر کرسکتا ہے ـ سوشل میڈیا پر سرگرم بلوچ دوست ورکروں کے مطابق مشرقی بلوچستان میں کچھ آزادی پسند بلوچوں کی خاموشی بھی کافی معنی خیز اور حیران کن و ایک اہم سوالیہ نشان ہیں ؟ جو بلوچ قوم پرستی کا دعوی تو کرتے ہیں لیکن وہ مغربی بلوچستان میں ایرانی مظالم پر معنی خیز خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز