Homeخبریںایرانشہر؛ طوفان اور بارش کے باعث رہائشی مکان گرنے سے چار...

ایرانشہر؛ طوفان اور بارش کے باعث رہائشی مکان گرنے سے چار افراد زخمی ہو گئے

 

 

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رو 25 جون بروز ہفتہ طوفان اور بارش کے باعث ایرانشہر میں پروین اسٹریٹ پر ایک رہائشی مکان کے گرنے سے چار بلوچ شہری زخمی ہوئے۔

تاہم خبر کی تیاری کے وقت تک اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دن کے حادثے کے زخمیوں کو علاج کے لیے دو ایمبولینسوں کے ذریعے ایرانشہر کے خاتم الانبیاء ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Exit mobile version