پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پر اسرار موت

ایرانشہر جیل میں ایک بلوچ قیدی کی پر اسرار موت

 ایرانشہر ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوموار کے دن ایک بلوچ قیدی جسے پہرہ جیل (ایرانشہر) سے ضمانت کے بعد رہا ہونا تھا، مشتبہ طور پر جیل کے اندر انتقال کر گئے۔

 اس قیدی کی شناخت 40 سالہ میردوست سرفرازی ولد شہدوست کے طور پر بتائی گئی ہے

جوکہ گھ ( نیکشہر ) کے علاقے چامپ کا رہائشی ہے ۔

  رپورٹ کے مطابق میردوست کو 2022 کے وسط میں صوبہ اصفہان کے نایین پولیس سٹیشن میں منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 25 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

 اس قیدی کو تقریباً دس ماہ قبل ایرانشہر جیل منتقل کیا گیا تھا اور اس کی اس سے قبل کوئی بیماری نہیں تھی ۔

 جیل میں اس بلوچ قیدی کی موت کے بعد متعلقہ حکام نے اس کے اہل خانہ کو فون کیا اور موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا۔

لیکن علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر دوست کو جیل کے اندر مار دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز