Homeخبریںایرانشہر سے سرباز جانے والی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ اور...

ایرانشہر سے سرباز جانے والی شاہراہ پر مسلح افراد کی فائرنگ اور گاڑی الٹنے سے بلوچ سوختبر جاں بحق

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) ایرانشہر سے سرباز جانے والی شاہراہ پر مبینہ چوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر کی گاڑی الٹ گئی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا۔

 رپورٹ کے مطابق، 13 اکتوبر 2026 کی شب مسلح افراد کی فائرنگ اور گاڑی الٹنے کے واقعے میں ایک بلوچ سوختبر جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے سوختبر کی شناخت حسن (موسیٰ) مکثائی، ولد علی، عمر تقریباً 42 سال، کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ تھا اور کہنوج کا رہائشی تھا۔

 ذرائع کے مطابق، حسن ایرانشہر سے سرباز جانے والی شاہراہ پر سفر کر رہا تھا کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ گولی ٹائر میں لگنے کے بعد حسن کی گاڑی الٹ گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گاڑی الٹنے کے نتیجے میں حسن شدید زخمی ہوگیا، جسے موقع پر موجود افراد نے ایرانشہر کے خاتم اسپتال منتقل کیا، تاہم زخموں کی شدت کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکا۔

حسن کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد مبینہ طور پر چو

ر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز