دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانشہر : قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 22 سالہ بلوچ...

ایرانشہر : قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں 22 سالہ بلوچ لڑکی گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایک 22 سالہ بلوچ لڑکی کو 8 فروری کو ایرانشہر میں اس کی رہائش گاہ پر قابض ایرانی فورسز نے چھاپہ مار کر چار و چار دیواری کی پائمالی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کت دیا ـ

  اس بلوچ لڑکی کی شناخت “کبری ہوتی” ہے، جس کی عمر 22 سال ہے، قصر قند سے ہے، جو کہ خاش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انڈسٹریل کی طالبہ ہیں ـ

 واضح رہے کہ کبری ھوتی کو سائبر اسپیس میں ان کی سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی تک ان کی حالت کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز