ایرانشہر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی آرمی نے دو گاڑیوں کا پیچھا کرنے کے بعد ایرانشہر کے داخلی راستے کے آخر میں مسلح تصادم ہوا۔
یہ واقعہ رات ایک بجے کے قریب پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض ایرانی آرمی نے ایرانشہر اور ڈمن گاؤں کے پل کے درمیان سڑک پر گھات لگا کر ان گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے تبادلے کے بعد ان گاڑیوں میں سوار افراد نے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تصادم کی جگہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان دونوں گاڑیوں میں سوار افراد کی شناخت اور جسمانی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مسلح تصادم کے بعد ایک شخص کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔