ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 6 اپریل کو ایرانشہر میں قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار دو بلوچ نوجوان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ نوجوان شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوئے ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے موٹر سائیکل پر سوار ایک بلوچ نوجوان بنام مصیب مبارکی ولد محمد شریف مبارکی شہید ہوگئے جبکہ اس کا دوست زخمی ہوئے ـ
تاحال معلومات زخمی شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی.
بتایا جاتا ہے کہ مصیب ایک دوست کے ساتھ فٹ بال کے میدان میں کھیل کر گھر واپس آرہا تھا کہ قابض آرمی نے ان کا پیچھا کیا اور ان پر فائرنگ کی ـ
معلومات کے مطابق مصیب قابض آرمی کی جانب سے موٹر سائیکل ضبط کیے جانے کے خوف سے بھاگا تھا ـ تاہم قابض آرمی کے اہلکاروں نے موٹرسائیکل کا تعاقب کرتے ہوئے اسے پکڑ کر ان پر فائرنگ کی جس سے وہ شہید ہوگئے ـ
مزید معلومات کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہیں ـ