Homeخبریںایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین...

ایرانشہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق، خاتون زخمی

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 22 اپریل کو پہرہ/ایرانشہر کے گاؤں خیر آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 سالہ بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر کے گاؤں خیرآباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جن میں سے عبدی ولد محمود اور اس کی 9 سالہ بیٹی سمیت ایک خاندان ممبر جانبحق ہوگیا ـ جبکہ زخمی ہونے والوں عبدی کی بیوی شامل ہے ـ

مزید اطلاع کے مطابق عبدی کے علاوہ اس کی 9 سالہ بیٹی ایک اور شخص کے ساتھ فائرنگ میں مارا گیا جس کا نام اور ولدیت ابھی تک دستیاب نہیں ہوسکی ـ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور ان کی گاڑیوں پر فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق عبدی کی اہلیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ابھی تک پہرہ کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہے۔

مسلح افراد نے ان شہریوں پر فائرنگ کرنے کا مقصد واضح نہیں ہے تاہم پہرہ کے پولیس چیف حسن کیخا کے مطابق یہ تصادم مالی تنازعہ کی وجہ سے ہوا ہے ـ

Exit mobile version