ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر/پہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں سے ایک بلوچ نوجوان قتل ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج پہرہ شہر میں ایک بلوچ نوجوان کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا گیا ـ
اس بلوچ نوجوان کی شناخت “عرشیا ایرندگانی” کے نام سے ہوئی ہے ـ
ایک باخبر ذریعے نے ہمارے رپورٹر کو بتایا کہ نوجوان کی لاش ایک پسٹل کے ساتھ ملی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ خود کشی نہیں بلکہ اسے قتل کر دیا گیا ہے ـ
ذریعے نے مزید کہا، “نوجوان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے خودکشی سے انکار کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا ہے،”
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حال ہی میں عرشیا کو کچھ لوگوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تاہم اس قتل کی وجوہات اور قاتلوں کے بارے میں مزید اطلاعات دستیاب نہیں ـ