ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 5 مارچ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں فاروق اعظم ہائی سکول کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانشر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالحمید سندکزہی کو زخمی ہوگیا، جو کہ ایرانشہر کے فاروق اعظم ہائی اسکول کا ہیڈماسٹر بتایا جاتا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ عبدالحمید کو اسکول بند ہونے کے بعد نامعلوم مسلح افراد نے اپنے طالب علموں کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا ـ ٹانگ پر گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہیں ـ
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، مقامی لوگوں نے عبدالحمید کو زخمی حالت میں ایرانشہر کے خاتم اسپتال لے جایا گیا