Homeخبریںایرانشہر کی عدالت کے سامنے مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو...

ایرانشہر کی عدالت کے سامنے مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) ایرانشہر کی عدالت کے سامنے مسلح افراد نے ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج 25 کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر کے انقلابی عدالت کے سامنے نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو نقتل کیا۔ ذرائع سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق اس بلوچ شہری “ارسلان دہانی” ولد عبدالغنی کی شناخت کر لی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک سلور پیجوٹ 405 نے تین مسلح افراد کے ساتھ ایرانشہر کی عدالت کے سامنے ارسلان کو گولی مار دی اور وہاں سے فرار ہو گئے۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں ارسلان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تاہم اس واردات کی تفصلات موصول نہیں ہوئی ہیں ـ

Exit mobile version