Homeخبریںایرانشہر کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی...

ایرانشہر کے مرکزی جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

پہرہ/ایرانشہر(ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ایرانشہر میں گزشتہ روز 20 جون 2020 صبح کے وقت ایک بلوچ شہری بنام وحید میر بلوچزہی ولد محمود میر بلوچزہی کو ایرانشہر کی مرکزی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

وحید قتل کے الزام میں 10 سال سے پہرہ/ایرانشہر کے جیل میں قید تھا اور اسے گزشتہ روز صبح کے وقت ان کی اہلخانہ سے آخری ملاقات کرائے بغیر پھانسی دے دی گئی۔

قابض ایران ہر سال درجنوں سیاسی و سماجی، عام بلوچ شہری اور انسانی حقوق پر کام کرنے والے کارکنوں کو پھانسی دے کر مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی میں تیزی لا چکا ہے۔ یاد رہے ایک ہفتے کے دوران قابض ایرانی جیلوں میں اب تک دو بلوچوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

Exit mobile version