سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایرانی آرمی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

ایرانی آرمی کی فائرنگ سے بلوچ شہری شہید

بشاگرد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 30 ستمبر کو بلوچ تیلکش( فیول آپریٹر) کو قابض ایرانی نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا ـ
تفصیلات کے مطابق بہزاد بالاور نامی بلوچ تیلکش جو کہ بشاگرد کا رہائشی تھا اپنی گاڑی میں پیٹرول اور ڈیزل لادھنے کے بعد بشاگرد سے کسی دوسرے شہر میں فروخت کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ انہیں پیٹرول ڈپو کے قریب ایرانی آرمی آئی آر جی سی کے اہلکاروں نے بغیر کسی وارننگ کے دیکھتے ہی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ـ
واضح رہے کہ ہر سال قابض ایرانی آرمی، مرصاد فورسز، پولیس اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے بلا اشتعال فائرنگ سینکڑوں بلوچ تیلکش( تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ) شہید ہوتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز