Homeخبریںایرانی حکومت نے زنجان جیل میں ایک کرد شہری کو پھانسی دے...

ایرانی حکومت نے زنجان جیل میں ایک کرد شہری کو پھانسی دے دی

ارومیہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ارومیہ سے تعلق رکھنے والے ایک کرد شہری کو ایرانی حکومت سزائے موت دے دی جو اس سے قبل اسے منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر آج عملدرامد زنجان سنٹرل جیل میں کیا گیا ـ
ایک رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر 2021 کی منگل کی صبح ، ایک کرد شہری کی سزائے موت جو کہ ارومیہ سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ اردشد جودت ربط کی زنجان سنٹرل جیل میں عمل میں آئی۔
جودت کے اہل خانہ کے قریبی باخبر ذرائع کے مطابق ، اردشد جودت ربط کو چار سال قبل زنجان میں پولیس نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں عدلیہ نے منشیات سے متعلق جرائم میں سزائے موت سنائی تھی۔
اردشد جودت ربط کی عمر 52 سال ہے ، شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ ہے کو کہ ارومیہ کے گاؤں ” ششمال “کا رہنے والا تھا ـ

Exit mobile version