چهارشنبه, نوومبر 27, 2024
Homeخبریںایرانی حکومت یمن میں ہتھیاروں اور منشیات کی بھرمار جاری رکھے ہوئے...

ایرانی حکومت یمن میں ہتھیاروں اور منشیات کی بھرمار جاری رکھے ہوئے ہے: الاریانی

صنعا ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ بحری افواج نے سقطریٰ گورنری میں حدیبو بندرگاہ پر سکیورٹی اور انٹیلی جنس سروسز کے ساتھ مل کر ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے جس میں منشیات کی بھاری مقدار لادی گئی تھی۔ یہ منشیات دہشت گرد حوثی ملیشیا کوبھیجی جا رہی تھی۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت یمنی سرزمین کو ہتھیاروں کی ترسیل کے ساتھ ڈرونز اور منشیات کی مسلسل ڈمپنگ کررہی ہے۔

 

الاریانی نے ہفتے کے روز یمنی خبر رساں ایجنسی “سبا” کو دیے گئے بیان میں کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلنگ میں ملوث متعدد ایرانی بحری جہازوں اور ملاحوں کو پکڑا گیا۔ ایران کھلے عام اپنے حامی گروپ حوثیوں کو مال امداد کے ساتھ انہیں اسلحہ اورمنشیات فراہم کر رہا ہے۔ایران نہ صرف حوثی باغیوں کو اسلحہ اور منشیات فراہم کرتا ہے بلکہ اس کی طرف سے لبنانی حزب اللہ اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کو بھی ان کے ملکوں میں عسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے اسلحہ مہیا کیا جاتا ہے۔

 

منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ حوثی ملیشیا نے سرکردہ رہ نماؤں کی نگرانی میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک قائم کیے ہیں جس کا مقصد یمن کومیں اس لعنت کی بھرمار کرنا اور اسے اپنی تخریبی سرگرمیوں کے لیے مالی اعانت فراہم کرنے کے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ تاکہ یمن کی نوجوان نسل کو نشے کی لت میں ڈال کراپنے مذموم مقاصد پورے کیے جا سکیں۔

 

بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان اور امریکی سفیروں نے یمن کے معاملات میں ایرانی مداخلت اور اس کی جانب سے ہتھیاروں اور منشیات کی مسلسل اسمگلنگ کو بین الاقوامی قوانین اور چارٹر کی صریح خلاف ورزی پر واضح موقف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

یمنی-امریکی رابطہ کاری

قابل ذکر ہے کہ یمن کے مشرق میں واقع المہرہ گورنری کے سکیورٹی حکام نے جمعہ کے روز سقطریٰ جزیرہ نما گورنری میں حدیبو کی بندرگاہ پر منشیات سے لدے ایک ایرانی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔

 

گورنری کے میڈیا سینٹر نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ فورسز نے یمنی سکیورٹی سروسز اور امریکی بحریہ کے درمیان مشترکہ تعاون کے بعد اس جہاز کو سقطریٰ جزیرہ نما میں قبضے میں لے لیا۔

 

یمنی حکومت نے ہمیشہ اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران یمنیوں کو مارنے اور خطے کی سلامتی اور استحکام کو تباہ کرنے کی حکمت عملی کے تحت یمنی سرزمین کو منشیات سے بھرنے کی انتھک کوشش کر رہا ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز