دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںایرانی خفیہ اداروں نے عرب اھوازی آزادی پسند رہنما کو ترکی سے...

ایرانی خفیہ اداروں نے عرب اھوازی آزادی پسند رہنما کو ترکی سے اغوا کر لیا

 

انقرہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق عرب موومنٹ برائے لبریشن الاحواز نے 30 اکتوبر بروز جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ ایران نے ترکی میں اس کے گروپ کے سابق رہنما “حبیب اسیود” کے نام سے مشہور حبیب فرج اللہ چعب کو اغوا کرلیا ہے۔

اس گروپ نے ایران پر الزام لگایا ہے کہ وہ “حبیب اسود کو ترکی سے تیسرے ملک کے تعاون سے اسے وہاں سے اغوا کرلیا ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق کچھ ذرائع نے قطر کو تیسرا ملک تسلیم کیا ہے ، جبکہ دوسروں سیاسی و سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انقرہ نے پی کے کے دو رہنماؤں کے بدلے میں تہران کو کہہ دیا ہے کہ وہ کرد رہنماؤں کو ہمارے حوالے کرے تو انقرہ اسیود کی گرفتاری میں ان کی مدد کرے گی لیکن ابھی تک کسی بھی آزاد ذرائع نے اس معلومات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

حبیب اسیود پر ایران نے الزام لگایا ہے کہ اس نے اپنے گروپ کے ذریعے گزشتہ سال پاسداران انقلاب کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا ہے۔

حبیب اسیود نے ترکی اور وہاں جانے کا سفر کیسے طے کیا اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ایران کے عہدیداروں نے ابھی تک حبیب اسیود کے “اغوا” ہونے کی اطلاعات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں ایران نے متعدد ایرانی موجودہ حکومت سے نالاں افراد کو اور دیگر قومیتوں کے آزادی پسند رہنماؤں کو ہمسایہ ممالک اور دوسرے مغربی ملکوں سے گرفتار کرکے ایران منتقل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز