چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں ایک بلوچ طالبعلم گرفتار

ایرانی خفیہ ادارے کے ہاتھوں ایک بلوچ طالبعلم گرفتار

دشتیاری( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں ” گورگیج مَچان ” کے رہائشی ایک بلوچ طالبعلم کو قابض ایرانی خفیہ انٹلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے 5 جولائی کو گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق 23 سالہ بلوچ طالبعلم مسعود گورگیج پانج جوالائئ کی شام کو اپنے گھر سے نکل کر شہر چلایا گیا تھا اور واپس اپنے گھر نہیں آ سکا۔

گھر والوں نے ان گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرادی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی گئ تھی کہ انہیں خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کرکے دزاپ/زاہدان جیل میں منتقل کر دیا ہے تاہم پولیس والوں نے خاندان کو گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں۔

مسعود گورگیج یونیورسٹی آف میری ٹائم چابہار کے طالبعلم ہیں جنہیں بغیر کسی عدالتی حکم کے چابہار شہر کے قریب سےگرفتار کرکے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کی مرکزی جیل دزاپ/زاہدان منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز