سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںایرانی خفیہ ایجسنی نے ایک بلوچ شہری کو دشتیاری سے گرفتار کر...

ایرانی خفیہ ایجسنی نے ایک بلوچ شہری کو دشتیاری سے گرفتار کر لیا

دزاپ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 26 سمتبر کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیار کے گاؤں درگس کے چیک پوائنٹ پر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ
جبری اغوا کا شکار اس بلوچ شہری کی شناخت “شاہجان بلوچ ولد واحد بلوچ ” ہے جو دشتیاری شہر کے گاؤں درگس کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس شہری کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور رپورٹ موصول ہونے تک اس کی گرفتاری اور الزامات کی وجوہات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔

مزید رپورٹ کے مطابق ” شیرگواز ” کے پولیس اہلکاروں نے ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کی مدد سے ان کی گرفتاری سے قبل اس کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا تاہم گھر موجود نہ ہونے کے صورتحال میں گرفتاری سے بچ گیا تھا ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی خفیہ ایجنسی، پولیس، مرصاد فورسز اور آرمی کے ہاتھوں حالیہ مہینوں میں بلوچوں کی اغوا نما گرفتاری میں اضافہ ہوا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز