پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزار طالبات اسکول چھوڑ...

ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں ایک لاکھ اڑتالیس ہزار طالبات اسکول چھوڑ چکے ہیں ـ رپورٹ

زاہدان ( ہمگام نیوز) ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں اب بھی ان صوبوں میں سرفہرست ہے جہاں سب سے زیادہ طالبات اسکول چھوڑ چکے ہیں۔

اسی تناظر میں بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن میر عبدی نے کہا ہے کہ صوبے کے 1 لاکھ 48 ہزار طالبات نے اسکولوں کو الوداع کہا۔

بلوچستان کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن کے مطابق 42 ہزار سے زائد طلبا نے مختلف وجوہات کی بناء پر اسکول چھوڑ دیا ہے، جن میں معاشی غربت اور محنت کش بچے شامل ہیں جو اس صوبے کے غریب علاقوں اور دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

میر عبدی نے کہا کہ ثقافتی اور معاشی غربت، دیہات میں بکھری اور دشوار گزار سڑکیں، سہولیات اور تعلیمی جگہ کی کمی، کم عمری کی شادی اور جبری کام کرنے جیسی وجوہات کی بناء پر 106,000 طالب علموں کو اسکول چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

صوبے کے ڈائریکٹر جنرل تعلیم نے کہا: “پورے ملک میں، 980,871 ڈراپ آؤٹ کی نشاندہی کی گئی ہے، اس آبادی کا 15% صوبہ بلوچستان میں ہے۔ صوبے میں فی کس تعلیمی جگہ 3.2 مربع میٹر فی طالب علم ہے، جو کہ قومی اوسط سے نمایاں طور پر مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز