دوشنبه, مارچ 9, 2026
Homeخبریںایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں گزشتہ رات ایک اور بلوچ شہری قتل

ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں گزشتہ رات ایک اور بلوچ شہری قتل

 

دزاپ ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں جمعہ کی رات دازپ/ زاھدان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دزاپ میں رسولی چوک پر حمید نوتیزھی پر نامعلوم مسلح افراد نے چاقوؤں سے وار کرکے انہیں قتل کر دیا، تاہم قاتلوں کے بارے میں ابھی تک کسی قسم کی معلومات حاصل نہیں ہوسکا۔

تاہم سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کی بلوچستان میں آپسی قبائلی جنگوں کی پھیلائی ہوئی چنگاری کا نتیجہ ہے اور بلوچستان میں معصوم بلوچ شہریوں کی قابض ایرانی پولیس اور سپاہ پاسداران انقلاب کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے کے بعد اب آپسی قبائلی تصادم ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز