تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پانچ ہزار زائد قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
یورپی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں قیدیروں کی رہائی کا اعلان کیا گیا ہے ۔
فوری طور پر معاف کیے جانے والے افراد کی شناخت واضح نہیں اور نہ ہی یہ کہ ان کی سزا کی مدت کم کی گئی ہے یا انہیں رہا کر دیا جائے گا۔
یاد رہے یہ اعلان امام رضا کی تاریخ پیدائش کے احترام میں کیا گیا۔