یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںایرانی صدرنے بلوچستان میں "را" کی مداخلت بارے بات چیت کی تردید...

ایرانی صدرنے بلوچستان میں “را” کی مداخلت بارے بات چیت کی تردید کردی

اسلام آباد(ہمگام نیوز) صدر حسن روحانی نے ایران کی سرزمین سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی “را” کی پاکستان میں مداخلت پر پاکستانی حکام سے بات چیت کی تردید کی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ایک پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ایران کی سرزمین سے ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی بلوچستان میں مداخلت پر صدر روحانی سے بات چیت ہوئی ہے۔

اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ان کی پاکستانی قیادت سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی۔

انھوں نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کو مثبت اور مفید قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں سے ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دوطرفہ تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز