Homeخبریںایرانی صدر نے امریکا کے بلیک لسٹڈ محمد مخبر ایران کو اول...

ایرانی صدر نے امریکا کے بلیک لسٹڈ محمد مخبر ایران کو اول نائب صدر نامزد کر دیا

تہران (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے قدامت پرست نئے صدر ابراہیم رئیسی نے ایک انتہائی طاقت ور ملکی ادارے کے چیئرمین کو اپنا اول نائب صدر نامزد کیا ہے۔

ایرانی صدر کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم پر امریکی پابندیاں عائد ہیں۔

ایران کی مقامی میڈیا میں پہلے سے ہی یہ افواہ گشت کر رہی تھی کہ ستاد کے سربراہ محمد مخبر کو اول نائب صدر مقرر کیا جا سکتا ہے۔

سن 1979 میں ایران کے روحانی پیشوا اور جمہوریہ اسلامی ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ستاد قائم کیا گیا تھا۔ اسے اجرائی فرمان امام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

محمد مخبر کو ایران کے موجودہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سن 2007 میں ستاد کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ اس سے قبل وہ جنوب مشرقی صوبے خوزستان میں متعدد سرکاری عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

ستاد کا قیام دراصل 1979میں اسلامی انقلاب کے بعد لوگوں کے ضبط شدہ املاک اور اثاثوں کا انتظام و انصرام دیکھنے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔

تاہم یہ ادارہ دھیرے دھیرے ایک بہت بڑے گروپ میں تبدیل ہوگیا اور صحت سمیت مختلف صنعتوں میں اس کی بڑی حصہ داریاں ہیں۔

Exit mobile version