قم ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 9 جولائی کو فجر کے وقت صوبہ قم کی لنگرو د جیل میں قید ایک بلوچ قیدی کو اس جیل کے اہلکاروں نے پھانسی دے دی۔
باخبر ذرائع کے مطابق سعدی علاقہ سے تعلق رکھنے والے اس بلوچ شہری “مہر اللہ ریگی” کی شناخت کی ہے۔ مہر اللہ پر منشیات سے متعلق جرائم کا الزام تھا ۔
رپورٹ کے مطابق اس شہری کو 2020 کے اواخر میں قم سے گرفتار کیا گیا تھا اور تب سے وہ جیل میں تھے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لنگرود جیل کے حکام نے اس قیدی کو سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل قرنطینہ میں منتقل کیا تھا اور اس کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کے لیے اس جیل کا دورہ کرنے کو کہا تھا۔ مہر اللہ کے اہل خانہ نے گزشتہ روز اس سے آخری ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ ایران میں 2022 کی پہلی ششماہی میں پھانسی پانے والے قیدیوں کی تعداد سے حاصل ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پھانسی پانے والے قیدیوں میں سے تقریباً 25 فیصد بلوچ شہری ہیں۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ ایران کے جغرافیہ میں بلوچوں کی آبادی صرف ۱۰ فیصد ہے۔ لیکن زیادہ تر پھانسیاں مقبوضہ بلوچستان میں دی جاتی ہیں یا کہ بلوچوں کی پھانسیاں زیادہ ہیں ـ